حیدرآباد

حیدرآباد: آدھار علاقائی دفتر میں شکایت یکسوئی مرکز کا آغاز

شکایات کی یکسوئی کا نیا مرکز مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہے اور آنے والے لوگوں کے لئے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ بیٹھنے کے مناسب انتظامات، وہیل چیئرز اور سی سی ٹی وی نگرانی سے لیس ہے۔

حیدرآباد: یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے ریجنل آفس حیدرآباد نے آج ایک نیا ’’شکایت یکسوئی سنٹر‘‘ کا آغاز عمل میں لایا جہاں آدھار کارڈ ہولڈرس کے مسائل پر بھرپور توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کی فوری یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔

علاقائی دفتر حیدرآباد میں  تلنگانہ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر کے شہریوں کے لئے آدھار سے متعلق بھرپور خدمات فراہم کی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ روزانہ اوسطاً 200 لوگ اپنی شکایات کے ازالے کے لئے حیدرآباد کے علاقائی دفتر آتے ہیں۔

شکایات کی یکسوئی کا نیا مرکز مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہے اور آنے والے لوگوں کے لئے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ بیٹھنے کے مناسب انتظامات، وہیل چیئرز اور سی سی ٹی وی نگرانی سے لیس ہے۔

اس مرکز کو خصوصی طور پر معذورین اور بزرگ شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او ڈاکٹر سوربھ گارگ نے حیدرآباد علاقائی دفتر کی طرف سے دی جارہی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں آدھار کو اپنانے اور اس کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یو آئی ڈی اے آئی اور اس کے تمام دفاتر آدھار کارڈ ہولڈرس کے مسائل کی کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں روزانہ اوسطاً 70 ملین آدھار معاملات کی تصدیق کی جارہی ہے۔

حیدرآباد کے علاقائی دفتر کا پتہ یہ ہے:

یو آئی ڈی اے آئی علاقائی دفتر، حیدرآباد

چھٹی منزل، ایسٹ بلاک، سوارنا جینتی کمپلیکس، مائتری ونم کے قریب، امیرپیٹ حیدرآباد- تلنگانہ

فون ریسپشن: 040-23739269 جنرل فیکس: 040-23736662 شکایت: 040-23739266

ہیلپ ڈیسک ای میل آئی ڈی: roh.help@uidai.net.in