دہلی

Red Fort bomb threat: لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع پر سیکیورٹی ایجنسیوں نے آج صبح فوری دونوں مقامات کو پہنچ کر بھرپور تلاشی لی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع پر سیکیورٹی ایجنسیوں نے آج صبح فوری دونوں مقامات کو پہنچ کر بھرپور تلاشی لی۔ (Red Fort bomb threat)

ایک عہدیدار نے بتایاکہ دونوں یادگار عمارتوں کے احاطہ میں بم رکھے جانے سے متعلق اطلاع آج صبح 9:03منٹ پرموصول ہوئی اور ٹیموں کوفوری دونوں مقامات پر روانہ کیاگیا۔ (Red Fort bomb threat)

انہوں نے بتایاکہ ہم نے ایک فائر ٹنڈرکوبھی اس مقام پر روانہ کیا اور جامع تلاشی لی گئی تاہم‘ دونوں جگہ کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔

اسی دوران دہلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیموں اور سی آئی ایس ایف نے فون کال موصول ہونے پر پورے احاطہ کی جامع تلاشی لی لیکن کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ یہ جھوٹی کال تھی۔