تلنگانہ

تلنگانہ: امتحان میں ناکامی کا خوف، طالبہ کی خودکشی

مقامی افراد کے مطابق، گجویل ضلع کے کیاتھور گاؤں سے تعلق رکھنے والے شیواجی راج وینکٹ ریڈی روزگار کی تلاش میں پیرازادی گوڑہ کے آدرش نگر میں مقیم ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک انٹرمیڈیٹ سالِ اول کی طالبہ نے سپلمنٹری امتحان میں ناکامی کے خوف سے خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

مقامی افراد کے مطابق، گجویل ضلع کے کیاتھور گاؤں سے تعلق رکھنے والے شیواجی راج وینکٹ ریڈی روزگار کی تلاش میں پیرازادی گوڑہ کے آدرش نگر میں مقیم ہیں۔

ان کی بڑی بیٹی 16 سالہ ہیما وایشنوی بوڈواپل کے ایک پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ سالِ اول کی طالبہ تھی۔

سالِ اول میں دو مضامین میں ناکام ہونے کے بعد اس نے سپلمنٹری امتحانات دیئے تھے لیکن ان میں بھی ناکام ہونے کے خدشہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی۔

اسی ذہنی دباؤ کی حالت میں وایشنوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔