دہلی

مذہبی بنیاد پر سیاست کیا خلافِ دستور نہیں؟: کپل سبل

اتوار کے دن شاہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مذہبی بنیاد پر کوٹہ دستوری طور پر ناجائز ہے، مسلمانوں کو 4 فیصد مختص کوٹہ منسوخ کرنے اور دیگر دو پسماندہ طبقات میں کوٹہ تقسیم کرنے حکومت ِ کرناٹک کے فیصلہ کی ستائش کی تھی۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ریمارک کہ مذہبی بنیاد پر کوٹہ دستور کی خلاف ورزی ہے، پر تنقید کرتے ہوئے رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے آج دریافت کیا کہ مذہبی بنیاد پر سیاست اور پروپگنڈہ کیا دستور کی خلاف ورزی نہیں؟

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا

اتوار کے دن شاہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مذہبی بنیاد پر کوٹہ دستوری طور پر ناجائز ہے، مسلمانوں کو 4 فیصد مختص کوٹہ منسوخ کرنے اور دیگر دو پسماندہ طبقات میں کوٹہ تقسیم کرنے حکومت ِ کرناٹک کے فیصلہ کی ستائش کی تھی۔

امیت شاہ کے ریمارکس پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے سبل نے اپنے ٹوئٹر پیام میں تحریر کیا ”امیت شاہ جی! مذہبی بنیاد پر کوٹہ دستور کی خلاف ورزی ہے، مذہبی بنیاد پر سیاست، پروپگنڈہ، تقاریر، ایجنڈا اور پروگرامس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

کیا وہ دستور کے خلاف نہیں ہے؟ ضلع بیدر کے دیہات گوراٹا اور ضلع رائچور کے مقام گبور میں عام جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ نے کہا تھا بی جے پی نے اقلیتوں کو دیے گئے 4 فیصد کوٹہ کو منسوخ کیا ہے اور اسے ووکا لیگا اور لنگایت فرقوں میں فی فرقہ 2 فیصد تقسیم کیا ہے۔

اقلیتوں کے لیے ریزرویشن دستوری طور پر جائز نہیں۔ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کے لیے دستور میں گنجائش نہیں ہے۔ کانگریس حکومت نے اپنی خوشامدانہ سیاست چلانے اقلیتوں کو ریزرویشن دیا تھا۔