شمالی بھارت

سمت غذا سے متاثرہ 21 افراد ہاسپٹل میں زیر علاج

باغپت میں ایک بھنڈارا کے دوران پیش کردہ کھچڑی کھانے کے بعد بچوں کے بشمول 21 افراد بیمار ہوئے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

باغپت (یوپی): باغپت میں ایک بھنڈارا کے دوران پیش کردہ کھچڑی کھانے کے بعد بچوں کے بشمول 21 افراد بیمار ہوئے۔ عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راج کمل یادو نے بتایا کہ اتوار کی شام کو یہ واقعہ فیض پور نینانا میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ 21 متاثرہ افراد ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں سمت غذا سے متاثر ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

بچوں کی طبّی نگہداشت کے لیے دو ماہرین اطفال تعینات ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ دیہات میں کوئی شخص بے چینی محسوس کرتا ہے تو اس کا ہاسپٹل میں علاج کرایا جائے گا۔