دہلی

اڈانی کیس میں راہول کے سوالات سے حکومت خوفزدہ: کھرگے

کانگریس آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ راجیہ سبھا میں اس کے قائد ِ مقننہ ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ اڈانی مسئلہ پر نااہل قرار دیے گئے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی جانب سے کیے گئے سوالات کا حکومت کے پاس جواب نہیں ہے۔

نئی دہلی: کانگریس آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ راجیہ سبھا میں اس کے قائد ِ مقننہ ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ اڈانی مسئلہ پر نااہل قرار دیے گئے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی جانب سے کیے گئے سوالات کا حکومت کے پاس جواب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کے بیٹے کی شادی کا استقبالیہ، کھرگے شریک
3 فوجداری قوانین، عوام کے لئے پریشان کن: کھرگے
اسمبلی انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد پر دوبارہ بات چیت: کھرگے

ایک احتجاجی مارچ کے بعد پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کو مخاطب کرتے ہوئے کھرگے نے سوال کیا کہ اڈانی مسئلہ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیا حکومت خوفزدہ ہے؟ آپ کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل تو ڈر کی کیا بات ہے؟ اس کے معنی یہ ہیں کچھ نہ کچھ غلط ہے۔

پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ سیاہ لباس زیب تن کرنے کے بارے میں کھرگے نے کہا کہ جمہوریت کے لیے آج یومِ سیاہ ہے۔ کھرگے نے کہا کہ ہم سیاہ لباس اسی لیے پہنے ہیں۔ ہم وزیر اعظم مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ختم ہورہی ہے۔

انھوں (مودی) نے پہلے خودمختار اداروں کو ختم کیا اور پھر جو انتخابات میں کامیاب ہوئے انہیں ڈرا دھماکر ہر جگہ اپنی حکومت قائم کی۔ بعد ازاں انھوں نے دباؤ میں نہ آنے والوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی استعمال کیا۔

راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے حوالے سے صدرِ کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے راہول گاندھی نے دریافت کیا تھا کہ وہ کیوں اڈانی کو ساتھ رکھتے ہیں؟

کیوں دیگر لیڈروں اور تاجر طبقہ سے اپنے دورہ کے دوران ملاقات کرنے کی انھیں اجازت دیتے ہیں؟ وزیر اعظم جہاں بھی سرکاری دورہ کرتے ہیں کیوں اڈانی وہاں پہنچتے ہیں؟ کھرگے نے الزام عائد کیا کہ ان سوالات کا جواب دینے سے مرکز خوفزدہ ہے اور خود کو بچانے راہول گاندھی کو نااہل قرار دیا ہے۔

a3w
a3w