احتجاجیوں کے خلاف ریمارکس، ترنمول کانگریس قائد معطل
ترنمول کانگریس نے پیر کی دوپہر شمالی 24 پرگنہ ضلع کے اشوک نگر کے آتش سرکار کی معطلی کا اعلان کیا۔ پارٹی کے اس قائد نے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کولکتہ میں ایک جونیر ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والی ماؤں اور بہنوں کے تعلق سے نامناسب ریمارکس کئے تھے۔
کولکتہ: ترنمول کانگریس نے پیر کی دوپہر شمالی 24 پرگنہ ضلع کے اشوک نگر کے آتش سرکار کی معطلی کا اعلان کیا۔
پارٹی کے اس قائد نے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کولکتہ میں ایک جونیر ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والی ماؤں اور بہنوں کے تعلق سے نامناسب ریمارکس کئے تھے۔
اس نے دھمکی دی تھی کہ آر جی کار مسئلہ پر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی امیج خراب کرنے والی ماؤں اور بہنوں کی مارفڈ تصاویر زیرگشت لائی جائیں گی۔ اس نے کہا تھا کہ ہماری چیف منسٹر نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا ہے۔
اگر ہم خاموش نہ رہیں تو آپ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا۔ آئی اے این ایس‘ ٹی ایم سی کے اس قائد کی ویڈیو کے مستند ہونے کی توثیق کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس قائد کنال گھوش نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قائد کو ایک سال کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔