مہاراشٹرا

چھوٹا راجن‘ 1999 کے قتل کیس میں ڈسچارج

استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ داؤد اور راجن گینگ کی آپسی دشمنی کے نتیجہ میں شرما ماراگیا لیکن جج نے اپنے احکام میں کہا کہ استغاثہ نے اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

ممبئی: سیشن کورٹ نے جرائم پیشہ سرغنہ چھوٹا راجن کو داؤد ابراہیم گینگ کے ایک مبینہ رکن کے قتل (1999) سے جڑے کیس میں ڈسچارج کردیا۔ عدالت نے 17  دسمبر کو چھوٹا راجن کی ڈسچارج درخواست قبول کرلی تھی۔ تفصیلی آرڈر منگل کے دن دستیاب ہوا۔

استغاثہ کے بموجب داؤد گینگ کے مبینہ رکن انیل شرما کو اندھیری میں 2  دسمبر 1999 کو چھوٹا راجن کے آدمیوں نے گولی ماردی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انیل شرما 12  دسمبر 1992 کو ممبئی کے جے جے ہاسپٹل میں فائرنگ کرنے والی ٹیم میں شامل تھا۔

 یہ فائرنگ داؤد گینگ نے حریف گینگ کے رکن کو ہلاک کرنے کے لئے کرائی تھی۔ استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ داؤد اور راجن گینگ کی آپسی دشمنی کے نتیجہ میں شرما ماراگیا لیکن جج نے اپنے احکام میں کہا کہ استغاثہ نے اس سلسلہ میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔

a3w
a3w