شمال مشرق

آسام میں رکاوٹیں لگا کر یاترا روکنے پر راہول نے کہا ‘میں پیچھے نہیں ہٹوں گا’

راہول گاندھی نے کہاکہ "آسام کے وزیر اعلی سوچتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی ڈرا سکتے ہیں لیکن کانگریس پارٹی خوفزدہ نہیں ہے۔ وہ میرے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں کیونکہ ان کے دلوں میں خوف ہے۔

گوہاٹی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کو آسام میں پولیس نے منگل کو رکاوٹیں لگا کر روک دیا، لیکن یاترا کی قیادت کر رہے گاندھی نے کہا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور واپس جانے کا ان کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کے دوران راہول گاندھی نے یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت انہیں جتنا چاہے ہراساں کرتی رہے، لیکن وہ اپنا راستہ نہیں بدلنے والے ہیں۔ ان کا سفر جاری رہے گا اور وہ کسی بھی حالت میں رکنے والے نہیں ہیں۔

راہول نے کہاکہ ’’کچھ بھی کرو… اچھا کہو یا برا، مجھے ہراساں کرو، لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں حق کے لیے لڑتا رہوں گا۔ پوری دنیا میرے خلاف کھڑی ہو جائے تب بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ "ایک بار جب میں اپنا ارادہ کر لیتا ہوں تو مجھے اپنے نظریے کے لیے لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔”

راہول گاندھی نے کہاکہ "آسام کے وزیر اعلی سوچتے ہیں کہ وہ کسی کو بھی ڈرا سکتے ہیں لیکن کانگریس پارٹی خوفزدہ نہیں ہے۔ وہ میرے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں کیونکہ ان کے دلوں میں خوف ہے۔ وہ خوفزدہ ہیں کہ آسام کے لوگ کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 آسام کے وزیر اعلیٰ کا ایک ہی کام ہے – نفرت پھیلانا، ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے لڑانا، ایک زبان کو دوسرے سے لڑانا۔ ایسے میں جب آسام کے لوگ آپس میں لڑنے لگتے ہیں تو بی جے پی والے آپ کا پیسہ اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کے سفر پر ہیں اور ان کے سفر کے پانچ ستون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”ہماری ‘انصاف کی لڑائی’ کے پانچ ستون ہیں۔ نوجوانوں کا انصاف، شراکتی انصاف، خواتین کا انصاف، کسان کا انصاف، مزدور کا انصاف۔ ہمارے پاس خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور نوجوانوں کی بے روزگاری کے خلاف حل موجود ہیں۔ کانگریس اگلے مہینے ان تمام مسائل پر تفصیل کے ساتھ آپ کے سامنے اپنے خیالات پیش کرے گی۔

کانگریس لیڈر نے یاترا روکنے کے لیے وزیر داخلہ امیت شاہ پر بھی الزام لگایا اور کہاکہ”ہندوستان کے وزیر داخلہ نے آسام کے وزیر اعلی کو فون کیا اور کہا کہ راہل گاندھی کو یونیورسٹی کے طلباء سے ملنے کی اجازت نہ دیں۔ اس کے بعد ہمنتا سرما نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یہاں بلایا اور کہا کہ راہل گاندھی آسام اور شمال مشرق کے طلبہ سے نہیں مل سکتے۔

اس لیے میں آپ سے ملنے آپ کی یونیورسٹی میں نہیں آسکا۔ یہ خیال کہ اگر آپ کے پاس پیسہ اور طاقت ہے تو آپ جو چاہیں کر سکتے ہیں اور جو چاہیں خرید سکتے ہیں۔ یہ خیال کہ آسام کی ثقافت، آسام کی زبان اور آسام کی روایت ثانوی ہے اور اسے ناگپور کی ثقافت اور روایت کے سامنے جھکنا چاہیے۔ آسام کے لوگ یہ محسوس کر رہے ہیں۔

a3w
a3w