قومی

آر ایس ایس سرگرمیوں میں شرکت پر سے پابندی ہٹانا قابل ستائش: سنگھ

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے سرکاری ملازمین پر سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہٹائے جانے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے سرکاری ملازمین پر سنگھ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہٹائے جانے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک دشمن سرگرمیاں‘ تین ملازمین برطرف
پی آر سی کا عنقریب اعلان

سنگھ کے آل انڈیا پبلسٹی چیف سنیل امبیکر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ”راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پچھلے 99 سالوں سے ملک کی تعمیر نو اور سماج کی خدمت میں لگاتار مصروف ہے۔

قومی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور قدرتی آفات کے وقت سماج کو ساتھ لے کر چلنے میں سنگھ کے تعاون کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ملک کی مختلف قسم کی قیادتوں نے سنگھ کے کردار کی تعریف کی ہے۔

مسٹر امبیکر نے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کی وجہ سے سرکاری ملازمین پر سنگھ جیسی تعمیری تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بے بنیاد پابندی لگا دی تھی اور حکومت کا موجودہ فیصلہ ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے والا ہے۔

a3w
a3w