تلنگانہ

ٹیچر کی جانب سے طالب علم کی پٹائی، طلبہ تنظیموں کا احتجاج

اس واقعہ کے خلاف اس طالب علم کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ طلبہ یونینوں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلبہ کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید مارا پیٹا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا سامناکررہے ہیں۔

حیدرآباد: امتحان ٹھیک طرح سے تحریر نہ کرنے پر ٹیچر کی جانب سے طالب علم کی پٹائی کے خلاف طلبہ یونینوں نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سائنس کا امتحان مناسب طریقہ سے نہ لکھ پانے پر ٹیچر نے اس طالب علم کی پیٹھ، گردن اور ہاتھ پرچھڑی سے مارا جس میں لڑکا زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اس واقعہ کے خلاف اس طالب علم کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ طلبہ یونینوں نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلبہ کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید مارا پیٹا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا سامناکررہے ہیں۔ این ایس یو آئی لیڈروں نے مطالبہ کیا کہ ایسی حرکتیں کرنے والے ٹیچروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔