جرائم و حادثات

کم نشانات لانے پر سرزنش، طالب علم کا کلاس روم میں چاقو سے حملہ، پرنسپل ہلاک

امتحان میں کم نشانات لانے پر سرزنش پر انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے کلاس میں پرنسپل پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: امتحان میں کم نشانات لانے پر سرزنش پر انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے کلاس میں پرنسپل پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اسکول میں طالب علم کی خود کشی
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبتِ رسول ﷺ کا راستہ محبتِ اہلِ بیتؑ سے ہو کر گزرتا ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت عمر فاروقؓ عدل، بصیرت اور فتوحات کا روشن مینار: مولانا صابر پاشاہ کا اظہار خیال

یہ واقعہ آسام میں پیش آیا۔پرنسپل کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق آندھراپردیش کے اونگول سے ہے۔

وہ آسام کے سیوا ساگر میں ایک پرائیویٹ اسکول کے پرنسپل اور لکچررکے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

راجیش نے 11ویں کلاس کے طالب علم کو کیمسٹری میں کم نشانات حاصل کرنے اور کلاس میں خراب رویہ پر سرزنش کی جس پر طالب علم نے برہمی کے عالم میں راجیش پراُس وقت چاقو سے حملہ کر دیا جو وہ کلاس میں پڑھارہا تھا۔

اس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ اس کی موت ہوگئی۔