حیدرآباد

ماہِ رمضان میں مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی: دانا کشور

منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور نے کہا کہ موسم گرما میں شہر اور مضافاتی علاقوں‘ آوٹر رنگ روڈ کے علاقوں کی کالونیوں اور بستیوں میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور نے کہا کہ موسم گرما میں شہر اور مضافاتی علاقوں‘ آوٹر رنگ روڈ کے علاقوں کی کالونیوں اور بستیوں میں پینے کے پانی کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع

دانا کشور دفتر واٹر ورکس خیریت آباد میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جن علاقوں میں پانی کی سربراہی باقاعدہ نہیں ہورہی ہے۔

ان علاقوں میں اضافی فلنگ اسٹیشن اور ٹینکرس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اضافی 42 ملین گیالن پانی کے منجملہ 22 ایم جی ڈی شہری علاقوں اور 20 ایم جی ڈی پانی آوٹر رنگ روڈ کے علاقوں میں سربراہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ جون تک او آر آر فیس 2 پراجکٹ کو مکمل کرنے کے امکانات ہیں۔

اس پراجکٹ کے تحت بلدیات‘ میونسپل کارپوریشنوں‘ گرام پنچایتوں‘ کالونیوں‘ گیٹیڈ کمیونٹیز کو 20 ایم جی ڈی اور 30 ایم جی ڈی پانی ضرورت کے مطابق سربراہ کیا جائے گا۔

انہوں نے فلنگ اسٹیشنوں میں بجلی کی فراہمی اور موٹرس کی مرمت کرنے کی ہدایت دی۔ دانا کشور نے ماہ رمضان کے پیش نظر مساجد کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے اور سیوریج لائن کی صفائی کے انتظامات کرنے کی عہدیداروں کی ہدایت دی۔