تلنگانہ اسمبلی میں یوم جمہوریہ تقریب۔ اسپیکر نے قومی پرچم لہرایا
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پرساد کمار نے کہا کہ ہر شہری کو دستورکے فراہم کردہ حقوق اور فرائض کو یاد رکھنا چاہیے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستورہی ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے۔
حیدرآباد: یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ اسمبلی میں جشن کا سماں رہا۔ پیر کی صبح اسمبلی کی عمارت کے احاطہ میں اسپیکر جی پرساد کمار نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس کے دستوں سے سلامی لی۔
پرچم کشائی کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کے احاطہ میں نصب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھائے اور انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر پرساد کمار نے کہا کہ ہر شہری کو دستورکے فراہم کردہ حقوق اور فرائض کو یاد رکھنا چاہیے اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستورہی ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس کی پاسدارG. Prasad Kumarی ہم سب کا فرض ہے۔
اس تقریب میں قانون ساز کونسل کے اراکین ،مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، اسمبلی سکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اسمبلی کے عملہ اور مارشلس نے بڑی تعداد میں قومی ترانہ پڑھا۔
دوسری جانب، قانون ساز کونسل کے احاطہ میں چیئرمین جی سکھیندر ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور ریاست کے عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ اسمبلی اور کونسل کے احاطوں کو اس موقع پر برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔