دہلی

مسلمانوں تک رسائی حاصل کرنے آر ایس ایس کی کوششیں جاری

مسلمانوں تک رسائی حاصل کرنے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے سینئر قائدین اندریش کمار، کرشنا گوپال اور رام لال نے یکم مارچ کو مسلم دانشوروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

نئی دہلی: مسلمانوں تک رسائی حاصل کرنے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی کوششیں جاری ہیں اور اس کے سینئر قائدین اندریش کمار، کرشنا گوپال اور رام لال نے یکم مارچ کو مسلم دانشوروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
’آر ایس ایس اب بے معنی ہوچکی ہے‘: پون کھیڑا
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

میٹنگ میں حصہ لینے والے وفد میں ممتاز مسلمان ڈاکٹرس اور پروفیسرس شامل تھے۔ کیرالا میں حکمراں سی پی آئی ایم نے آر ایس ایس کے ساتھ حالیہ بات چیت پر جماعت ِ اسلامی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس سے یہ وضاحت کرنے کی خواہش کی ہے کہ اس بات چیت سے عوام کو ہونے والے فائدے کے بارے میں بتائے۔

اپوزیشن کانگریس نے چیف منسٹر پی وجین کے ان الزامات کو بکواس قرار دیا ہے جن میں پارٹی کی زیرقیادت یو ڈی ایف کو اس میٹنگ سے جوڑا گیا تھا۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسا بالے نے کہا کہ جن کے آباء و اجداد ہندو تھے وہ ہندو ہیں۔

انھوں نے جئے پور میں برلا آڈیٹوریم میں اپنے خطاب بعنوان ”آر ایس ایس: کل، آج اور آنے والا کل“ میں یہ بات کہی۔ ہوسا بالے نے کہا کہ ہم مجبوری کی وجہ سے بیف کھانے والوں پر اپنے دروازے بند نہیں کرسکتے۔

ہوسا بالے نے کہا کہ یہ تنظیم کسی سیاسی جھکاؤ کے بغیر ملک کے مفاد میں کام کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نہ تو دایاں بازو ہیں نہ بایاں بازو، ہم قوم پرست ہیں۔ سنگھ صرف اور صرف ملک کے مفاد میں کام کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں، کیوں کہ ان کے آباء و اجداد بھی ہندو تھے۔ ان کے اور ہمارے عبادت کرنے کے طریقے الگ ہوسکتے ہیں، لیکن ان سب کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔

a3w
a3w