تلنگانہ

ورنگل میں یوم جمہوریہ کی تقاریب، ضلع کلکٹر نے قومی پرچم لہرایا، ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ

ضلع ورنگل کے صدر مقام قلعہ ورنگل کے خوش محل میدان میں اتوار کے روز ہندوستان کا 76 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے قومی ترنگا جھنڈا لہرایا اور پولیس سے سلامی لی۔

ضلع ورنگل کے صدر مقام قلعہ ورنگل کے خوش محل میدان میں اتوار کے روز ہندوستان کا 76 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے قومی ترنگا جھنڈا لہرایا اور پولیس سے سلامی لی۔

متعلقہ خبریں
نئے مینو کے مطابق، طلباء کو معیاری کھانا فراہم کرنا چاہیے: ڈسٹرکٹ کلیکٹر ڈاکٹر ستیہ سارڈا
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب
ورنگل میں اسکلز ڈیولپمنٹ کمیونٹی سینٹر کا افتتاح، طلبہ میں اسناد کی تقسیم
اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی

ورنگل میں جشن جمہوریہ کی تقریب بہت شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر ستیہ شاردا نے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی اور مختلف محکموں کے ذریعے ضلع میں نافذ کیے گئے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے سٹی میئر محترمہ گنڈو سدھارانی، ایڈیشنل کلکٹر سندھیرانی اور ڈی سی پی رویندر کے ہمراہ بہترین خدمات فراہم کرنے والے ملازمین اور رضاکارانہ تنظیموں کو تعریفی اسناد دی۔

بعد ازاں، کلکٹر نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے چلائی جانے والی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں پر قائم کیے گئے نمائشی ہالوں کا معائنہ کیا۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء نے حب الوطنی پر مبنی رقص اور گانوں کی پیشکش کی، جس سے حاضرین بہت متاثر ہوئے۔ ان طلباء کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

اس پروگرام میں ایم ایل سی بسواراجو سرایا، عوامی نمائندگان، کارپوریٹرز، ضلعی عہدیدار، ملازمین، رضاکار تنظیموں کے نمائندے، عوام، طلباء اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔