دہلی
ہندوستانی دستوریت کی اصطلاح کو ہندوتوا سے بدلنے کی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے پیر کے دن مفادِ عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) کی سماعت سے انکار کردیا جس میں بھارتیہ سمیدھانتوا (ہندوستانی دستوریت) کی اصطلاح کو ہندوتوا سے بدل دینے کی گزارش کی گئی تھی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے دن مفادِ عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) کی سماعت سے انکار کردیا جس میں بھارتیہ سمیدھانتوا (ہندوستانی دستوریت) کی اصطلاح کو ہندوتوا سے بدل دینے کی گزارش کی گئی تھی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے درخواست خارج کردی۔
وکاس پوری(دہلی) کے رہنے والے ایس این کندرا نے یہ درخواست داخل کی تھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ نو سر‘ ہم اسے خاطر میں لانے والے نہیں۔