حیدرآباد

بی آرایس کے سابق رکن اسمبلی سبھاش ریڈی مستعفی

سبھاش ریڈی نے اپنے مکتوب استعفی میں لکھا کہ ان پر کسی بھی قسم کاکوئی دھبہ نہیں تھا اس کے باوجود پارٹی میں نئے شامل بنڈارولکشماریڈی کو ٹکٹ دیتے ہوئے رکن اسمبلی بنایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو لوک سبھاانتخابات سے پہلے ایک اوردھکہ لگاہے کیونکہ اُپل کے سابق رکن اسمبلی بی سبھاش پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

انہوں نے اس خصوص میں پارٹی سربراہ و سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو روانہ کردہ مکتوب استعفی میں لکھا کہ ان پر کسی بھی قسم کاکوئی دھبہ نہیں تھا اس کے باوجود پارٹی میں نئے شامل بنڈارولکشماریڈی کو ٹکٹ دیتے ہوئے رکن اسمبلی بنایاگیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران بی آرایس جس نے ریاست میں تقریبا دس سال تک حکومت کی کے کئی لیڈران، ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔