دہلی

دہلی میں بھگوا پرچم کی بے حرمتی کی شکایت، ایک شخص گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کہ عظیم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں 29 مارچ کو شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر میں ایک مسجد کے قریب لگائے گئے بھگوا پرچم کی مبینہ توہین کے لیے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقہ کی ایک گلی میں لگائے گئے بھگوا پرچم کی مبینہ بے حرمتی کے لیے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

 منگل کی رات تقریباً 9 بجے 23 سالہ شخص ساگر رہائشی شاستری پارک پولیس اسٹیشن آیا اور شکایت کی کہ رام نومی کی شام اے بلاک اسٹریٹ پر چھوٹے مذہبی بھگوا پرچم لگائے کئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس جوے لڑکے نے یہ بات بتائی۔

 دن میں تقریباً 12:30 بجے اس کا پڑوسی عظیم چند پرچموں کو پھاڑ کر پیروں سے کچلا اور قریبی نالے میں پھینک دیا۔ کسی شخص نے اس پورے واقعہ کو فلمبند کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تعزیراتِ ہند کی دفعات 153A اور 295A کے تحت کل کیس درج کیا گیا۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ عظیم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قبل ازیں 29 مارچ کو شمال مشرقی دہلی کے جیوتی نگر میں ایک مسجد کے قریب لگائے گئے بھگوا پرچم کی مبینہ توہین کے لیے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 اشوک نگر کے بی بلاک میں واقع مسجد مولا بخش کے قریب پرچم کا احترام نہ کرنے پر 18 سالہ فیض عالم کے خلاف بھی ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔