قومیسوشیل میڈیا

کتا شہری بن گیا! ’ڈاگ بابو‘ کے نام سے جاری ہوا سرکاری ریسیڈنس سرٹیفکیٹ۔ سسٹم کی شرمناک غلطی

بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت شہری ریسیڈنس سرٹیفکیٹ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں کے ویریفکیشن کے بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجاتا ہے۔ ”کتا بابو“ اور ”کتیا دیوی“ کے بیٹے ”ڈاگ بابو“ کی تصویر کے ساتھ جاری سرٹیفکیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) دیہی پٹنہ میں ڈاگ بابو کے نام سے رہائشی سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر انتظامیہ نے متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ یہ سرٹیفکیٹ گزشتہ ہفتہ مسورہی سرکل کے تحت جاری ہوا تھا۔

بہار رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ کے تحت شہری ریسیڈنس سرٹیفکیٹ آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں کے ویریفکیشن کے بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجاتا ہے۔ ”کتا بابو“ اور ”کتیا دیوی“ کے بیٹے ”ڈاگ بابو“ کی تصویر کے ساتھ جاری سرٹیفکیٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کئی لوگوں کو یہ سوال اٹھانے کا موقع مل گیا کہ ایسے پاگل پن کی اجازت دینے کے بجائے الیکشن کمیشن آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کو کیوں قبول نہیں کررہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ حال میں اسے یہ قبول کرنے کے لئے کہہ چکی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے پیر کے دن بیان جاری کیا کہ معاملہ سامنے آتے ہی 24 جولائی کو ریسیڈنس سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا گیا۔

مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست گزار‘ سسٹم میں انفارمیشن فیڈ کرنے والے کمپیوٹر آپریشن اور اُس عہدیدار کے خلاف جس نے سرٹیفکیٹ جاری کیا‘ ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ سب ڈیویژنل آفیسر کو تفصیلی تحقیقات کے بعد اندرون 24 گھنٹے رپورٹ داخل کرنے کو کہا گیا۔