حیدرآباد

تلنگانہ کی تشکیل نہ ہوتی تو کے سی آر خاندان مکہ مسجد کے باہر بھیک مانگتا: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے آندھرا میں کانگریس کو نقصان کی پروا کئے بغیر علحدہ تلنگانہ دیا لیکن ٹی آر ایس اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کی دولت کو لوٹ لیا۔ کے سی آر کے فرزند‘ دختر‘ برادرنسبتی‘ بھانجہ اور دیگر افرادِ خاندان وزارت اور دیگر بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی ایم پی نے کہا ہے کہ کے سی آر خاندان کی سیاسی زندگی‘ دولت‘ شہرت واقتدار سونیا گاندھی کی مرہون منت ہے۔ اگر سونیا گاندھی علحدہ تلنگانہ ریاست نہ دیتی تو کے سی آر ارکان خاندان کے ساتھ آج مکہ مسجد اور برلا مندر کے باہر بیٹھ کر بھیک مانگتے نظر آتے تھے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر

 ریونت ریڈی آج رات بودھن امبیڈکر چوراہے پر ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے تحت کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سوال کیا جاتا ہے کہ کانگریس نے ملک اور تلنگانہ کے لئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو نہ صرف آزادی دلائی بلکہ علحدہ تلنگانہ ریاست کانگریس کا کارنامہ ہے۔

 تلنگانہ کے تمام آبپاشی اور برقی پراجکٹس ناگر جنا ساگر‘ سری سیلم‘ کلواکرتی‘ سری رام ساگر‘ پالمور رنگاریڈی‘ پرانہیتا پراجکٹ کانگریس کا کارنامہ ہے۔ حیدرآباد کی ترقی‘ انٹرنیشنل ایرپورٹ‘ پی وی آر ایکسپریس وے‘ آؤٹر رنگ روڈ‘ شلپارامم‘ فارماسٹی‘ تلنگانہ کے 12 یونیورسٹیز میڈیکل کالجس کانگریس حکومت کا کارنامہ ہے۔

صدر ٹی پی سی سی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے آندھرا میں کانگریس کو نقصان کی پروا کئے بغیر علحدہ تلنگانہ دیا لیکن ٹی آر ایس اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کی دولت کو لوٹ لیا۔ کے سی آر کے فرزند‘ دختر‘ برادرنسبتی‘ بھانجہ اور دیگر افرادِ خاندان وزارت اور دیگر بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ آج وہ ہزار کروڑ روپے کے مالک بن گئے۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے جس کے نتیجہ میں لاکھوں اقلیتی نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ریاست کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔

 کانگریس حکومت کئی اقلیتی میڈیکل وانجینئرنگ کالجس قائم کئے۔ ریونت ریڈی نے بودھن رکن اسمبلی شکیل عامر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 5 سال کے عرصہ میں انہوں نے اقلیتی مسائل پر کبھی اسمبلی میں آواز بلند نہیں کی۔

صدر ٹی پی سی سی نے شکیل عامر پر زمینات پر غیر مجاز قبضہ کرنے‘ ریتی کی غیرمجاز منتقلی‘ نقلی پاسپورٹ کی تیاری کا الزام عائد کیا اور کہا انہوں نے کبھی غریب بے گھر مسلمانوں کو ڈبل بیڈروم مکان کے لئے چیف منسٹر سے نمائندگی نہیں کی۔ صدر ٹی پی سی سی نے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی پر رشوت اور بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے۔

 ریونت ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 2024 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دے کر تلنگانہ میں اندراماں راجیم کی حکومت لائیں۔ جلسہ سے سابق وزیر محمد علی شبیر‘ انجن کمار یادو‘ مہیش کمار گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔