حیدرآباد
ٹرینڈنگ

قطب شاہی ہیریٹیج پارک کی بحالی، حکومت ثقافت اور ورثہ کے تحفظ کیلئے پابند عہد: چیف منسٹر

اتوار کوریونت ریڈی قطب شاہی ہیریٹیج پارک کی بحالی کی اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ریڈی نے حکومت تلنگانہ اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے زیراہتمام بحالی پراجکٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ چارمینار، گولکنڈہ قلعہ، قطب شاہی مقبرے، ہزار ستون مندر، رامپا مندر، اور عالم پور مندر جیسے تعمیراتی شاہکاروں کا گھر ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

اتوار کو قطب شاہی ہیریٹیج پارک کی بحالی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ریڈی نے حکومت تلنگانہ اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے زیراہتمام بحالی پراجکٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے تلنگانہ کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ، ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدروایم پی حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی بھی موجود تھے۔

ریڈی نے کہا کہ ستواہنا، کاکتیہ، قطب شاہی حکمرانوں نے اس خطے پر حکومت کی، ہر ایک نے ایک منفرد ثقافتی نقوش چھوڑے۔ قطب شاہی ہیریٹیج پارک، بشمول قطب شاہی خاندان کے سات مقبرے، فن تعمیر کی مہارت کا ثبوت ہیں۔ تلنگانہ حکومت ریاست کی ثقافت اور ورثہ کے تحفظ اور اسے دنیا کے نقشے پر فخر کے ساتھ ظاہر کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ کو رامپا مندر پر فخر ہے جو کہ یونیسکو کی طرف سے تسلیم شدہ عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔گنبدان قطب شاہی کی بحالی کا پروگرام، 2013 میں ایک معاہدہ کے ساتھ شروع کیا گیا،یہ دنیا میں تحفظ کی سب سے بڑی کوشش ہے، جس میں 106 ایکڑ کے رقبے پر 100 سے زیادہ یادگاریں شامل ہیں۔

حکومت تلنگانہ اور حیدرآباد کے عوام کی جانب سے، وزیراعلی نے آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے تعاون اور فراخدلی کے لیے اظہار تشکر اور تعریف کی۔

انہوں نے اس موقع پر موجود تمام مہمانوں بشمول پرنس رحیم آغا خان، وزیر جوپلی کرشنا راؤ، حیدرآباد لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی اور محکمہ سیاحت کے اعلیٰ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔