شمالی بھارت

ہندوستان میں اقلیتی برادری کا شخص وزیر اعظم بننا چاہیے: شفیق الرحمن برق

شفیق الرحمن برق نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں اقلیتی برادری کا کوئی شخص وزیر اعظم بنے۔ دارالعلوم دیوبند کے بارے میں برق نے کہا کہ اسے کسی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سنبھل (اترپردیش): سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے یہاں کہا کہ ہندوستان میں کسی اقلیتی طبقہ کے شخص کو وزیر اعظم بننا چاہیے۔ ہندوستانی نژاد رشی سونک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے سے متعلق سوال پر انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ ملک میں اقلیتی برادری کا کوئی شخص وزیر اعظم بنے۔ دارالعلوم دیوبند کے بارے میں برق نے کہا کہ اسے کسی کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 کئی مدارس اس سے ملحق ہیں۔ اگر اس میں کوئی کمی ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ اسے پوری کرے۔ حکومت کے ایک سروے کے مطابق ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند اور ضلع سہارنپور کے دیگر 305 مدارس اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے مسلمہ نہیں ہیں۔

جو مدارس بورڈ کی جانب سے مسلمہ نہیں ہوتے انہیں سرکاری اسکیمات کے فوائد جیسے اسکالر شپس اور اساتذہ کے لیے تنخواہوں کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

a3w
a3w