کمرم بھیم آصف آباد میں نوکدار چونچ کے گدھ کی واپسی
محکمہ جنگلات وماحولیات کے عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ 20بالغ گدھ اور10 چوزے سے اس وقت اس مقام سے روانہ ہونے پر مجبور ہوئے جبکہ 2019 میں شدید بارش کے سبب ان کے گھونسلے تباہ ہوگئے۔
حیدرآباد: معدومیت کے خطرہ سے دوچار لمبی نوکدار چونچ والے ہندوستانی گدھ (جپس انڈیکس) پنچکل پیٹ منڈل کے موضع نندی گاؤں کے نواح میں پالاراپوگٹہ میں تین سال کے وقفہ کے بعدواپس ہوئے ہیں۔
ان مردار خور گدھ پرندوں کی اپنے مسکن کی واپسی پر محکمہ جنگلات وماحولیات کے عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ 20بالغ گدھ اور10 چوزے سے اس وقت اس مقام سے روانہ ہونے پر مجبور ہوئے جبکہ 2019 میں شدید بارش کے سبب ان کے گھونسلے تباہ ہوگئے۔
یہ پرندے‘ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے گڑچرولی میں واقع کملاپور ویلچر سنکچبوری منتقل ہوگئے تھے۔ گدھ کے تین جوڑے‘گٹہ کے چٹان کے اردگرد اڑتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے اسٹاف کوچنددنوں قبل گدھ پرندے دکھائی دیئے۔
ان پرندوں کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان پرندوں کے لئے مناسب غذا کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر (انچارج)جی دنیش کمار نے یہ بات بتائی۔