آندھراپردیشمہاراشٹرا

کاکناڈا سے شرڈی جانے والی ٹرین میں رہزنی کی واردات

متاثرہ خواتین نے آرپی ایف سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ٹھہری ہوئی ٹرین میں اچانک یہ واردات پیش آئی جس سے وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا سے مہاراشٹرا کے شرڈی جانے والی شرڈی ایکسپریس ٹرین میں رہزنی کی واردات پیش آئی۔ ٹرین کے ایس 2 کوچ سے ایس 11 کوچ تک رہزنوں نے مسافرین کو نشانہ بنایا۔

ان رہزنوں نے ٹرین کے ڈبوں کی کھڑکیوں کے قریب پہنچ کر خواتین کے طلائی زیورات اچانک چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

یہ واردات مہاراشٹرکے پربھنی اسٹیشن کے قریب پیش آئی۔

متاثرہ خواتین نے آرپی ایف سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ٹھہری ہوئی ٹرین میں اچانک یہ واردات پیش آئی جس سے وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

بعض خواتین نے بتایا کہ ان رہزنوں کے ہاتھ ان کے طلائی زیور نہیں لگے تاہم ان کو چھیننے کی کوشش میں یہ طلائی زیور ٹوٹ گئے۔ ان رہزنوں نے 30مسافرین کو نشانہ بنایا۔

a3w
a3w