تلنگانہ

اومن چانڈی کو ریونت ریڈی کا خراج

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے کیرل کے سابق وزیراعلی اومن چانڈی کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے کیرل کے سابق وزیراعلی اومن چانڈی کی موت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
جنگ بدر حق وباطل کا فیصلہ کن معرکہ
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ عوامی لیڈر اومن چانڈی کی موت کیرل کے لیے ایک نقصان ہے۔

ہمیں ایک عظیم رہنما سے محروم ہونے کا دکھ ہے۔

چانڈی نے تقریباً ساڑھے پانچ دہائیوں تک عوامی زندگی میں مختلف عہدوں پر دو بار وزیر اعلیٰ، چار بار وزیر اور 12 بار ایم ایل اے کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت ریاست کے عوام اور کانگریس پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔