جرائم و حادثات

تلنگانہ:شراب کی بوتلوں سے حملہ، ایک شخص کے قتل کی واردات

شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میرپیٹ میں نامعلوم افراد کے گروپ نے ایک شخص کا شراب کی بوتلوں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ میرپیٹ میں نامعلوم افراد کے گروپ نے ایک شخص کا شراب کی بوتلوں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک

یہ واردات کل شب پیش آئی۔

مقتول جس کی شناخت وراپرساد کے طورپر کی گئی ہے، شراب کی دکان سے شراب کی خریداری کے بعد روانہ ہوا تاہم نامعلوم وجہ پر حملہ آوروں نے اس سے جھگڑا کیا۔

اس جھگڑے میں انہوں نے شراب کی بوتلوں کو توڑدیا اور ان بوتلوں سے اس کے پیٹ کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں پر حملہ کردیا۔

اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔

a3w
a3w