حیدرآباد

ریونت ریڈی پرچیف منسٹری عہدہ کے وقار کوگھٹانے کاالزام

ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس نے کرناٹک میں عوام سے 5 ضمانتیں دینے کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیا تھا مگر اب تک وہاں ان وعدوں کوپورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ ریاست میں برقی بحران پیداہوگیا ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے سابق وزیر ورکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پرالزام عائد کیا کہ وہ بی آر ایس قائدین کے خلاف غیرمہذب الفاظ استعمال کرتے ہوئے چیف منسٹری عہدہ کے وقار کو گھٹارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی

انہوں نے کہاکہ علحدہ تلنگانہ کا قیام کے سی آر کی تحریک سے ممکن ہواتھا۔ آج ریونت ریڈی‘ تلنگانہ کے چیف منسٹر بن گئے ہیں جو کے سی آر کی کامیاب تحریک کی مرہون منت ہے۔ہریش راؤ نے آج سدی پیٹ میں کہا کہ پارلیمانی حلقہ میدک کے7 اسمبلی حلقوں میں سے 6حلقوں سے بی آر ایس کے امیدوا ر کامیاب ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ کانگریس نے کرناٹک میں عوام سے 5 ضمانتیں دینے کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیا تھا مگر اب تک وہاں ان وعدوں کوپورا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ ریاست میں برقی بحران پیداہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کے دورحکومت میں کانگریس کے قائدین پر رشوت خوری بدعنوانی کے خلاف کوئی مقدمات درج نہیں کئے گئے۔اگر بی آر ایس کانگریس قائدین کے خلاف کاروائی کرتی تو 50 فیصد کانگریس قائدین جیلوں میں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ایس کے دور حکومت میں گھرگھر پینے کا پانی فراہم کیاگیا تھا۔11لاکھ لڑکیوں کی شادیوں کے لئے کلیان لکشمی اسکیم کے ذریعہ رقم جاری کی گئی۔