آندھراپردیش

اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی،نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کرانے کی کوشش

لڑکا اپنی بیوی اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلا گیالیکن حال ہی میں جب لڑکے کی ماں گاؤں آئی تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے ایک درخت سے باندھ دیااوراس کی پٹائی کرنے کے بعد گاوں کے پاگل شخص سے شادی طے کرنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: دلت نوجوان کی اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی کی اطلاع پر لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کو درخت سے باندھ کراس کی پٹائی کردی اور ایک پاگل شخص سے اس کی شادی کروانے کی کوشش کی۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی

 تفصیلات کے مطابق ضلع کے کلوکنٹہ میں 6ماہ پہلے گووندماں نامی خاتون کے بیٹے نے بی سی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کی اور اس سے شادی کرلی۔

بعد ازاں لڑکا اپنی بیوی اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلا گیالیکن حال ہی میں جب لڑکے کی ماں گاؤں آئی تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے ایک درخت سے باندھ دیااوراس کی پٹائی کرنے کے بعد گاوں کے پاگل شخص سے شادی طے کرنے کی کوشش کی۔ مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر خاتون کو بچا لیا۔