حیدرآباد

ویڈیو: ریزرویشن پر امیت شاہ کے چھیڑچھاڑ والے ویڈیو پر ریونت ریڈی کو دہلی پولیس نے طلب کرلیا

ریزرویشن سے متعلق مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے چھیر چھاڑ والے ویڈیو کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کو جانچ کے حصہ کے طورپر قومی دارالحکومت طلب کیا ہے۔

حیدرآباد: ریزرویشن سے متعلق مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے چھیر چھاڑ والے ویڈیو کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کو جانچ کے حصہ کے طورپر قومی دارالحکومت طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

نوٹس میں کہا گیا کہ سوشیل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ امیت شاہ ریزرویشن کے خلاف ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعلی سے خواہش کی گئی کہ وہ سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر فرضی ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے لئے مبینہ طور پر استعمال ان کے موبائیل فون کے ساتھ حاضر ہوں۔ دہلی پولیس کی ٹیم ایسے افراد کو نوٹس دینے کے لئے تلنگانہ پہنچی جنہوں نے اس فرضی ویڈیو کو ٹویٹ کیا چونکہ کانگریس تلنگانہ یونٹ نے ایکس پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، اسے بھی نوٹس دی گئی۔

قبل ازیں بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے کہا تھا کہ تلنگانہ کانگریس امیت شاہ کے چھیر چھاڑ کئے گئے ویڈیو کو گشت کروارہی ہے جو مبینہ طور پر من گھڑت ہے اور اس سے بڑے پیمانے پر تشدد کو اکسایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ اس ویڈیو سے چھیڑچھاڑ کی گئی ہے اور امیت شاہ ک یاصل بیان کو جو انہوں نے ایک ریالی میں دیا تھا توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

بی جے پی ترجمان امیت مالویہ نے کہا کہ کانگریس اڈیٹ کیا ہوا ویڈیو پھیلارہی ہے جو فیک ہے اور اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تشدد ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو دیئے جانے والے غیردستوری ریزرویشن کو ہٹانے کی بات کی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کے مرحلہ میں ہے۔ ویڈیو کہاں سے بنائی گئی اس کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اس کو پوسٹ کرنے والے افراد کا پتہ لگاتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور پوچھ گچھ میں حاضر ہونے کے لئے انہیں نوٹس دی جائے گی۔

دہلی پولیس نے بی جے پی اور وزارت داخلہ سے موصولہ شکایات کے بعد اتوار کو اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے علاوہ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی دوران اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ دہلی پولیس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑنے والوں کو ہی نوٹسیں دی جاتی ہیں۔ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں، مرکزی حکومت، ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے لئے دہلی پولیس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مودی کی جانب سے سی بی آئی اور ای ڈی کا اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جاتا تھا تاہم اس مرتبہ دہلی پولیس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی۔ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں بھی زعفرانی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔