تلنگانہ

قدیم عمارتوں سے عوام کو محفوظ مقامات منتقل کرنے ریونت ریڈی کا زور

 چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قدیم اور بوسیدہ مکانات سے عوام کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں کو بلاخلل برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس)   چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قدیم اور بوسیدہ مکانات سے عوام کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔ محکمہ برقی کے عہدیداروں کو بلاخلل برقی سربراہی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اور انہیں گنیش بھکتوں کی سلامتی و سیفٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا۔ چیف منسٹر نے حائیڈرا، جی ایچ ایم سی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، فائر سرویس اور پولیس محکمہ جات کو تال میل کے ذریعہ کام کرنے اور شدید بارش کے دوران عوام کو درپیش مشکلات سے بچانے کی ہدایت دی۔

موسلادھار بارش سے نشیبی کازویز، کلورٹس، ندیوں اور نالوں میں پانی کے بھاری بہاؤ کے پیش نظر چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ان سیلاب کے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت کو روکنے کی ہدایت دی۔

ریونت ریڈی نے تجویز پیش کی کہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کو تالابوں، جھیلوں اور دیگر ذخائر آب پرقریبی نظر رکھنا چاہئے۔ موسلا دھار بارش کی صورت میں ان تالابوں اور ذخائر آب کے پشتوں میں شگاف پڑسکتے ہیں جس سے  تباہی ہوگی دراڑوں کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات کرنا چاہئے۔