تلنگانہ

سیٹ کیلئے خواتین کا بس میں جھگڑا۔شوہروں کا ایک دوسرے پر حملہ

تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کی بس میں سیٹ کے لئے دوخواتین میں ہوئے جھگڑے نے اُ س وقت خراب شکل اختیار کرلی جب ان دونوں خواتین کے شوہراس مسئلہ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے اوردونوں نے بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کی بس میں سیٹ کے لئے دوخواتین میں ہوئے جھگڑے نے اُ س وقت خراب شکل اختیار کرلی جب ان دونوں خواتین کے شوہراس مسئلہ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے اوردونوں نے بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر
ٹی ایس آر ٹی سی: آندھرا پردیش کے طریقہ کار کے مطابق انضمام کا عمل مکمل کرنے حکومت کا فیصلہ

یہ واقعہ ضلع محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ترور سے اُپل تک جانے والی آرٹی سی بس میں سیٹ کو روکنے کیلئے ایک خاتون نے اس پر اپنی دستی ڈال دی تاہم اس پر دوسری خاتون نے اعتراض کیا۔

اسی اعتراض پر دونوں میں بحث وتکرار ہوگئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور یہ جھگڑا بڑھتاچلا گیا۔

اسی دوران ان دونوں خواتین کے شوہر اپنی بیویوں کے بیچ بچاوکیلئے آگے آگئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔

یہ واقعہ چلتی بس میں پیش آیا جس کی ویڈیو بس میں سوار بعض مسافرین کی جانب سے لی گئی۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں اس جھگڑے میں دونوں کو شدید برہم دیکھاگیا۔