حیدرآباد

امریکہ سے واپسی تک ریونت ریڈی چیف منسٹر رہیں گے؟: کوشک ریڈی

کوشک ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی اسمبلی میں سابق وزیر اور سینئر بی آر ایس قائد پی سبیتا اندرا ریڈی کی توہین کرنے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کو اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھانے کا موقع دیئے بغیر اپوزیشن کی آواز کو دبانے پر تنقید کی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اشارے پر بعض بی آر ایس ایم ایل ایز کو اسمبلی سے معطل کرنے پر سخت جواب دیتے ہوئے حضور آباد کے بی آر ایس رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا چیف منسٹر جب   امریکہ سے واپس انڈیا آئیں گے کیا انکا عہدہ برقرار رہے گا؟۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مرحومہ عالیہ بیگم کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ، حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان
ڈیوٹی سے غیرحاضر پرائمری ہیلت سنٹر کے بعض ملازمین معطل
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال

سرمایہ کاروں  تلنگانہ میں راغب کرنے کے سرکاری دورے کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر جمعہ کی رات امریکہ روانہ ہوگئے۔ جمعہ کو اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے چیف منسٹر کو خبردار کیا کہ ھمم اور نلگنڈہ اضلاع سے آپ کے کابینہ کے ساتھی آپ کو معزول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوشک ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی اسمبلی میں سابق وزیر اور سینئر بی آر ایس قائد پی سبیتا اندرا ریڈی کی توہین کرنے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کو اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھانے کا موقع دیئے بغیر اپوزیشن کی آواز کو دبانے پر تنقید کی۔ انہوں نے حلقہ حضور آباد میں مستحقین کو دلت بندھو فنڈز کی دوسری قسط جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔