آندھراپردیش

جھوٹ بولنے والی حکومتوں کا خاتمہ ضروری، ریونت ریڈی کا اے پی کانگریس کے جلسہ سے خطاب

ریونت ریڈی نے وشاکھااسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے سلسلہ میں مرکز کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے اس قدم کے خلاف تلگو عوام مل کر جدوجہد کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آندھرا پردیش کے ساتھ ناانصافی اورامتیاز پر تنقید کی ہے۔انہوں نے وشاکھا اسٹیل پلانٹ گراؤنڈ میں کانگریس کے بڑے جلسہ عام سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عوام سے جھوٹ بولنے والی حکومتوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

 انہوں نے وشاکھااسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کے سلسلہ میں مرکز کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے اس قدم کے خلاف تلگو عوام مل کر جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی خدمات کو بھی یاد کیا اور ان کی دختر آندھراپردیش کانگریس کی موجودہ سربراہ وائی ایس شرمیلا کو ان کی حقیقی وارث قراردیا۔انہوں نے آندھراپردیش کی موجودہ جگن حکومت پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ جگن وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیل پلانٹ کی حفاظت کریں گی چاہے ان کی جان ہی کیوں نہ جانی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں وشاکھا اسٹیل پلانٹ کے تحفظ کے لئے جدوجہد کیلئے مدعو کیاجائے گا، وہ آئیں گی اور اس جدوجہد میں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ان کے بھائی جگن نے آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دلانے کے بارے میں کبھی بھی مودی حکومت سے بات نہیں کی۔