کھیل

ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر

سابق کپتان کے مطابق ہندوستانی بلے باز پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے جو ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل اب شروع ہورہا ہے اور ہندوستانی ٹیم کو اس کمزوری کو بھولنا ہوگا۔

چینائی: آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ونڈے میں ٹیم انڈیا کے بیٹنگ آرڈر کا پول ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ تجربہ کار بلے بازوں سے مزین بیٹنگ آرڈر صرف چند اوورز میں کینگرو گیند بازوں کے سامنے تاش کی طرح بکھر گیا۔ شکست کے بعد ہندوستانی بلے بازوں کی شرمناک کارکردگی موضوع بحث بن گئی۔ سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی بلے بازوں پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
روہت میری توقعات پر پورا نہیں اترے : گواسکر
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

گواسکر نے کہاکہ ہندوستانی بلے باز ہر بار ایک ہی غلطی کو دہراتے ہیں اور اپنی کوتاہیوں کو بھول جاتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہاکہ تیسرے ونڈے میں کینگرو گیند بازوں نے ہندوستانی بلے بازوں پر زبردست دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے وہ سنگلز حاصل کرنے میں ناکام رہے، ایسے حالات میں آپ کو اس طرح کے شاٹس کھیلنے پر مجبور ہونا پڑتاہے۔

 آپ کسی ایسی چیز پر جاتے ہیں جس کی آپ کو عادت نہیں ہے۔ گواسکر نے مزید کہاکہ ہندوستانی ٹیم کو اس کوتاہی پر توجہ دینا ہوگی، وہ کئی بار اس طرح کی غلطیاں کرتے ہیں اور پھر اپنی کوتاہی کو بھول جاتے ہیں۔

ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ورلڈکپ کا سال ہے اور ہم ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔ سابق کپتان کے مطابق ہندوستانی بلے باز پارٹنرشپ بنانے میں ناکام رہے جو ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل اب شروع ہورہا ہے اور ہندوستانی ٹیم کو اس کمزوری کو بھولنا ہوگا۔

 کوہلی اور راہول کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز اس میچ میں ایک ساتھ بڑی شراکت نہیں کرسکا۔ جب آپ 270 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہے تھے، اگر آپ وہاں پھر آپ کو 90 سے 100 رنز کی شراکت درکار ہے جو اس میچ میں نہیں ہوسکی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ونڈے میں ہندوستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے صرف ویراٹ کوہلی ہی کینگرو گیند بازوں کا سامنا کرسکے۔

 کوہلی نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی ہندوستانی بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی راہ لی اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس فتح کے ساتھ ہی کنگارو ٹیم نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔