کھیل

ویزا نہ ملنے سے پاکستانی کرکٹ شائقین اور صحافیوں میں مایوسی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے ہندوستان آنے کے لیے تیار پاکستانی شائقین اور صحافی ویزا نہ ملنے سے مایوس ہیں۔

اسلام آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے ہندوستان آنے کے لیے تیار پاکستانی شائقین اور صحافی ویزا نہ ملنے سے مایوس ہیں۔

ڈان اخبار کی طرف سے آج یہاں جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن ویزا کے حوالے سے ہندوستان کی وزارت داخلہ کی ہدایات کا انتظار کر رہا ہے جو شائقین کے لیے ایک تکلیف دہ، اذیت ناک انتظار ہے۔

شائقین منگل کو ہونے والے سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ براہ راست نہ دیکھ پانے سے پریشان ہیں۔ایک شائق نے اتوار کو ڈان اخبار کو بتایا کہ“ سب سے بری بات یہ ہے کہ ویزا کے مسائل کی وجہ سے نہ آنے والوں کے لیے کوئی ریفنڈ کی پالیسی نہیں ہے۔

”انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ میزبان ہندوستان پر پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزے دینے کے لیے اتنا دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

شائق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور ہندوستان کے خراب سیاسی تعلقات کا سب سے بڑا شکار کرکٹ ہوئی ہے۔حالانکہ بہت سے شائقین ویزا کے معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ کے نرم رویے سے مایوس ہیں۔

پاکستانی وزارت نے کہا ہے کہ ہندوستان کو کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہئے۔کراچی میں مقیم ایک رپورٹر نے کہا“آئی سی سی صرف عام بیانات بھیج رہا ہے کہ‘ہر کوشش کی جا رہی ہے ’لیکن ہمیں کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

”اس وقت زیادہ تر صحافی ان افواہوں پر بھروسہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے 50 میں سے 15 تسلیم شدہ صحافیوں کو 14 اکتوبر کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے انتہائی متوقع مقابلے سے قبل ویزا دیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں مقیم ایک رپورٹر نے کہا“ہندوستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پہلے کافی حساس تھے لیکن اب وہ ہماری کال بھی نہیں اٹھا رہے ہیں۔

a3w
a3w