حیدرآباد

2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ2023 کے سیمی فائنل میں کانگریس نے کے سی آر کو شکست دے کر تلنگانہ میں اقتدار حاصل کیا۔ اب2029 کے فائنل مقابلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دے کر راہول گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بناناکانگریس کے ہر ایک کارکن کا مقصد رہ گیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ2023 کے سیمی فائنل میں کانگریس نے کے سی آر کو شکست دے کر تلنگانہ میں اقتدار حاصل کیا۔ اب2029 کے فائنل مقابلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دے کر راہول گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بناناکانگریس کے ہر ایک کارکن کا مقصد رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ سے 2029 کے پارلیمانی انتخابات میں 17 نشستوں پر کامیابی کے حصول تک چین سے نہ بیٹھیں۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی آج گاندھی بھون میں نئے صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ کے جائزہ حاصل کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ پنچایت، ضلع پریشد،منڈل پریشد، بلدیہ اور کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی کے وفادار کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی اور انہیں کامیابی سے ہمکنار کروانا پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنوں کی ذمہ داری رہے گی۔ انہوں نے نئے صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات بالخصوص 6گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری اور انہیں غریب عوام تک پہنچانے کیلئے پارٹی کارکنوں کے ساتھ سرگرم عمل ہوجائیں۔ اور تلنگانہ کو ملک کی ایک مثالی ریاست بنانے تک خاموش نہ بیٹھیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار حاصل کرنے کے اندرون3ماہ30ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ وعدہ کے مطابق جاب کیلنڈر جاری کیا گیا۔ ڈی ایس سی کے ذریعہ ٹیچرس کے تبادلے، ترقیاں اور تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ وعدہ کے مطابق 23 لاکھ کسانوں کے فی کس 2لاکھ روپے قرض معاف کئے گئے۔

ہم نے بی آر ایس قائد ہریش راؤ کے چیالنج کو قبول کرتے ہوئے 15 اگست سے قبل23لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 کروڑ روپے منتقل کئے۔وعدہ کے مطابق خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی 500 روپے میں گیاس سلنڈر،200 یونٹ مفت برقی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے، آروگیہ شری کے تحت علاج کی سہولت کو5لاکھ سے بڑھاکر 10 لاکھ روپے کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق بی مہیش کمار گوڑ نے اتوار کے روز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ انہوں نے پیش رو، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے صدر ٹی پی سی سی سی کا جائزہ حاصل کرلیا۔ چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکہ، اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ امور دیپا داس منشی اور پارٹی کے دیگر قائدین گاندھی بھون میں موجود تھے جب مہیش کمار گوڑ صدر پردیش کانگریس کے عہدہ کا جائزہ لے رہے تھے، گاندھی بھون تلنگانہ کانگریس کا صدر دفتر ہے۔

پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے قائد گوڑ کو 6ستمبر کو ریونت ریڈی کی جگہ تلنگانہ پردیش کانگریس کا صدر بنایا گیا۔ اے ریونت ریڈی کو سال2021 میں پردیش کانگریس کا صدر بنایا گیا تھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کے باوجود ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کے عہدہ پر فائز تھے، کانگریس کارکن کے طور پر 3 دہائیوں تک خدمات انجام دینے والے مہیش کمار گوڑ پردیش کانگریس کے کارگزار صدر اور ایم ایل سی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

انہیں پارٹی میں مختلف عہدوں پر تعینات کیا جا چکا ہے۔1964میں جنم لے چکے کمار گوڑ1986 سے1990 کے درمیان آبائی ضلع نظام آباد میں این ایس یو آئی کے صدر رہ چکے ہیں اور 2016 میں انہیں پی سی سی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا۔