حیدرآباد

قبل از وقت انتخابات خارج از بحث: چیف منسٹر

چیف منسٹر وصدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر وصدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔

انہوں نے پارٹی کے اراکین عاملہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا کہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوں گے۔

کے سی آر نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا قطعی طورپر کوئی امکان نہیں ہے۔تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے پارٹی قائدین وکارکنوں کو انتخابات کی تیاری کرنے اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر نے پارٹی کے ارکان اسمبلی وقائدین کو ہمیشہ عوام کے درمیان رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے تیقن دیا کہ بہترین کارکردگی کے حامل ارکان اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کیلئے ابھی دس ماہ کا عرصہ باقی ہے اور ہم کوبی جے پی سے مقابلہ کرنا ہے۔