تعلیم و روزگار

دوست کے خصوصی مرحلہ کے تحت داخلے‘ شیڈول پر نظرثانی

تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ہفتہ کے روز دوست 2024 کے خصوصی مرحلہ کے تحت داخلہ کے شیڈول پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ہفتہ کے روز دوست 2024 کے خصوصی مرحلہ کے تحت داخلہ کے شیڈول پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

نظرثانی شیڈول کے مطابق 400 روپے کے ساتھ اب رجسٹریشن 5 اگست تک کرایا جاسکے گا اور 5 اگست تک ویب آپشنس کا استعمال کیا جاسکے گا۔

7 اگست کو نشستیں الاٹ کی جاسکے گی۔ طلبہ کو 9 اگست تک الاٹ کردہ کالج میں آن لائن رپورٹ کرنا ہوگا۔

a3w
a3w