تعلیم و روزگار
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کالجوں میں داخلے‘ اعلامیہ جاری
کالوجی نارائنہ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس ورنگل نے ہفتہ کے روز نیٹ 2024 کے کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کالجوں میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
حیدرآباد: کالوجی نارائنہ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسس ورنگل نے ہفتہ کے روز نیٹ 2024 کے کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کالجوں میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
نیٹ کامیاب امیدوار ہی آن لائن درخواستوں کے ادخال کے اہل رہیں گے۔ امیدواروں کو یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن درخواست فام اتوار 4 اگست سے 13 اگست کے درمیان پُر کرنا ہوگا۔
مزید براں درخواست فام پُر کرنے کے بعد نیٹ 2024 میں کامیاب و اہل امیدواروں کو تعلیمی اسناد اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔
a3w