حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ریلس کا جنون، لڑکی کا کھلے عام سڑک پر رقص۔ نوجوان،سماج کیلئے بہتر کام کریں: وی سی سجنار

ایسی حرکتوں میں بعض نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگیوں کو بھی خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔تازہ طورپر ایک لڑکی انسٹاگرام کی رئیل کیلئے سرعام سڑک پر سگنل کے قریب رقص کرتی ہوئی دیکھی گئی۔

حیدرآباد: اسمارٹ فونس نے نوجوانوں کی زندگیوں کو بدل کررکھ دیا ہے۔آج کل سوشیل میڈیا پر سرگرم نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں میں رئیلس بنانے کا شوق جنون کی حد تک بڑھتاجارہا ہے۔ان رئیلس کے جنون کو پوراکرنے کیلئے یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کہیں بھی کچھ بھی کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ایسی حرکتوں میں بعض نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگیوں کو بھی خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔تازہ طورپر ایک لڑکی انسٹاگرام کی رئیل کیلئے سرعام سڑک پر سگنل کے قریب رقص کرتی ہوئی دیکھی گئی۔اس لڑکی کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ آج کے نوجوان انسٹارئیلس اوریوٹیوب شارٹس کے جنون میں مبتلا ہیں۔ نوجوان سماج کیلئے بہتر کام کریں اور رول ماڈل بن کر کھڑے ہوں۔

سوشیل میڈیا ان کی زندگیاں برباد کررہا ہے۔سوشیل میڈیا پر راتوں رات مقبول ہونے کیلئے سڑک پر ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا،دوسروں کو شدید تکلیف پہنچانے میں کیا خوشی ہے؟یہ ویڈیو کس ریاست کا ہے یہ پتہ نہیں چل سکا۔