کھیل

سست اوور ریٹ کے لئے رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ

دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر وشاکھاپٹنم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف کل کے میچ میں سست اوور ریٹ کا قصوروار پائے جانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

وشاکھاپٹنم: دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر وشاکھاپٹنم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف کل کے میچ میں سست اوور ریٹ کا قصوروار پائے جانے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
رشبھ پنت کی صحتیابی سے بی سی سی آئی حیران
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان
ایشان کو بھرت پر ترجیح دینا چاہئے:اظہرالدین

آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ میڈیا ریلیز کے مطابق، ’’31 مارچ کو وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سیزن میں ٹیم کی پہلی غلطی سمجھتے ہوئے آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کم از کم جرمانے کے طور پر پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اس سیزن میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل پر چنئی کے خلاف میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔