مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں حج انتظامات کو ایرانی عازم نے مثالی بتایا

سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عازم حج کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے لیے آنے والوں کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایران کے صوبے الاھواز سے آنے والے ایک عازم حج کا سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدینہ منورہ پہنچ کرے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ یہاں کاموسم اور لوگ سب بہت اچھے ہیں۔

ایرانی عازم حج کے مطابق اس شہر مقدس میں آکر دلی سکون محسوس ہوتا ہے،مدینہ منورہ اسم بامسمی ہے یہاں نور کی بارش ہوتی ہے۔

ایرانی عازم حج کا کہنا تھا کہ ’ہم سب مسلمان بھائی ہیں، دعا گو ہیں کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ بھائیوں کی طرح ہی قائم رہیں۔‘

سعودی حکومت کی جانب سے کئے گئے بہترین انتظامات پر ایرانی عازم نے کہا کہ ایئرپورٹ پر موجود اہلکار نے ہمارا استقبال فارسی کے الفاظ بول کرکیا جس سے اپنائیت اور خلوص کا عنصر نمایاں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے لے کر ہماری رہائش تک کسی قسم کی کوئی دشواری اور دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سب انتظامات بہترین کئے گئے ہیں۔

واضح رہے امسال دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہونے کے بعد باقاعدہ طورپرایران سے عازمین حج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔