کھیل

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقرر ہو گئے۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقرر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا میں ورلڈکپ جیتنابی سی سی آئی کے منہ پرطمانچہ ہوگا:آفریدی
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت
ہندوستان میں امریکی سفیر کے تقرر کا مسئلہ
آئی سی سی بھی ہندوستان کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا: آفریدی

آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔

شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے ہندوستانی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔

a3w
a3w