دہلی

رشی سونک نے اکشردھام مندر میں پوجا ارچنا کی

سونک جوڑے نے مندر میں بھگوان سوامی نارائن کی پوجا بھی کی برطانوی وزیر اعظم صبح وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ راج گھاٹ گئے تھے۔

نئی دہلی: جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کی صبح یہاں کے مشہور اکشردھام مندر کا درشن کیا برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ ان کی اہلیہ اکشتا مورتی بھی تھیں مندر پہنچنے پر وہاں کے پجاریوں نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

 سونک جوڑے نے مندر میں بھگوان سوامی نارائن کی پوجا بھی کی برطانوی وزیر اعظم صبح وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ راج گھاٹ گئے تھے اور وہاں عدم تشدد کے سب سے بڑے پیامبر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد سنک اپنی اہلیہ کے ساتھ اکشردھام مندر پہنچے۔

سونک جمعہ کی دوپہر نئی دہلی پہنچے تھے۔ پہلے دن، انہوں نے یہاں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ انہوں نے ہفتہ کو یہاں بھارت منڈپم میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔