نیدر لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا
نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا جبکہ ہندوستان گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ایڈیلیڈ: کولن ایکرمین (41 ناٹ آؤٹ) اور برینڈن گلوور (9/3) کی شاندار گیند بازی سے نیدرلینڈز نے اتوار کو سپر-12 ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کردیا۔
گروپ۔2 کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 159 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 145 رنز ہی بنا سکی۔
نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا جبکہ ہندوستان گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ٹاس ہارنے کے بعد نیدرلینڈز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ اسٹیفن مائیبرگ اور میکس اوڈوڈ نے پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز بنائے۔ مائیبرگ نے 30 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے جبکہ اوڈود نے 31 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ٹاپ کوپر نے اننگز کی رفتار ہی بدل دی اور 19 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے میچ کو برقرار رکھنے کی کوشش میں درمیانی اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں لیکن ایکرمین نے 26 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 41 رنز بنا کر نیدرلینڈ کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ پر بڑی شراکت کا فقدان بھاری رہا۔ کوئنٹن ڈی کاک (13) اور تیمبا باوما (20) 39 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ریلی روسو (25) دو چوکوں کے ساتھ اچھی لے میں نظر آئے لیکن گلوور نے انہیں پویلین بھیج کر پروٹیز کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
اس کے بعد بلے سے کمال کرنے والے ایکرمین نے اپنے تین اوورز میں صرف 16 رنز دے کر جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالا۔ جنوبی افریقہ کو آخری آٹھ اوورز میں 74 رنز درکار تھے اور اس دباؤ کی وجہ سے ان کا مڈل آرڈر تباہ ہو گیا۔
مارکرم نے 13 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ 17 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنانے والے ملر رولوف وین ڈیر مروے کے شاندار کیچ کی بدولت پویلین لوٹ گئے۔ ہینرک کلاسن نے 18 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ وین پارنیل اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان میچ بنیادی طور پر کوارٹر فائنل میچ بن گیا ہے۔