انٹرٹینمنٹشمالی بھارت

گجرات کی ریا سنگھا نے ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کا خطاب جیت لیا

گجرات کی ریا سنگھا نے اتوار کو جے پور میں منعقد ہونے والے ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کے گرینڈ فنالے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کی پرانجل پریا کو شکست دے کر فاتح کا تاج اپنے نام کر لیا۔

جے پور: گجرات کی ریا سنگھا نے اتوار کو جے پور میں منعقد ہونے والے ’مس یونیورس انڈیا 2024‘ کے گرینڈ فنالے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کی پرانجل پریا کو شکست دے کر فاتح کا تاج اپنے نام کر لیا۔ ملک بھر سے منتخب 51 فائنلسٹوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ریا سنگھا نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اس تقریب میں سابق مس یونیورس انڈیا 2015 اور بالی ووڈ اسٹار آروشی روتیلا نے ریا کو تاج پہنایا۔ اب ریا سنگھا میکسیکو میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔

ریا سنگھا نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اس مقام تک پہنچنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے اور میں خود کو اس تاج کے لائق سمجھتی ہوں۔” وہ پچھلے فاتحین سے بے حد متاثر ہیں اور ان کی جدوجہد کو اپنی کامیابی کا حصہ قرار دیا۔

مقابلے کے ججز میں ڈائرکٹر نکھل آنند، بالی ووڈ اداکارہ آروشی روتیلا، مشہور فلپائنی فیشن ڈیزائنر نگوئن قینہ، ریان فرنانڈیز اور راجیو سریواستو شامل تھے۔ آروشی روتیلا نے اس موقع پر کہا کہ اس شاندار مقابلے میں جج بننا ان کے لیے فخر کی بات ہے، اور انہوں نے ہر شریک میں خود کی جھلک دیکھی۔

a3w
a3w