کھیل

رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی

پاکستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آئندہ کپتان ہوسکتے ہیں۔ وہ نئے کپتان کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ پی سی بی جلد آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے ٹیم کا اعلان کرسکتا ہے۔

لاہور: پاکستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آئندہ کپتان ہوسکتے ہیں۔ وہ نئے کپتان کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ پی سی بی جلد آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے ٹیم کا اعلان کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے ناقص فام سے ناصرحسین بھی نالاں
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں

اس کیلئے پاکستان کے سلیکٹرز نے گزشتہ دو روز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے میٹنگ کی ہے۔ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے بھی مشورہ کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹسٹ 28 اکتوبر کو ختم ہوگا اور ٹیم آئندہ روز آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونے والی ہے، اس لیے سلیکٹرز اتوار تک محدود اوورز کے اسکواڈ کا اعلان کردیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ رضوان اپنے تجربہ‘ بطور کھلاڑی اپنی ساکھ اور ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں ٹیموں کی قیادت کرنے کے تجربے کی وجہ سے محدود اوورز کی ٹیم کا کپتان بننے کیلئے سب سے آگے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بابراعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور کہا تھاکہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں 9 ونڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میاچس کھیلنے ہیں۔ وطن واپسی سے قبل انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹسٹ میچ بھی کھیلنا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ نے اب سلیکٹرز کو کپتان کے انتخاب کا حق دے دیاہے۔

عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار پہلے ہی رضوان سے بات کرچکے ہیں اور یہ ذمہ داری اٹھانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سلیکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹسٹ میچوں میں آرام کے بعد ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹسٹ میں 152 رنز سے شکست دے کر واپسی کی ہے۔ پاکستان نے گھر پر ٹسٹ 1338 دن بعد جیتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے فروری 2021 میں راولپنڈی کے گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

Photo Source:@nibraz88cricket