کھیل

حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں

پاکستانی ٹیم ڈائرکٹر محمد حفیظ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُنہیں پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں ہے، جسے فی الحال وزارت بین۔ صوبائی رابطہ (اسپورٹس) نامزد اُمیدواروں کے ذریعہ چلا رہی ہے۔

لاہور: پاکستانی ٹیم ڈائرکٹر محمد حفیظ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اُنہیں پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں ہے، جسے فی الحال وزارت بین۔ صوبائی رابطہ (اسپورٹس) نامزد اُمیدواروں کے ذریعہ چلا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
جئے شاہ، اشرف نے ایشیا کپ شیڈول کوقطعیت دے دی
بابراعظم سے ونڈے اور ٹسٹ کی کپتان چھن جانے کا خطرہ

سابق ٹسٹ کپتان نے بورڈ کے کارگزار چیرمین، الیکشن کمشنر شاہ خاور اور لاہور میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی تاکہ حالیہ دورہئ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بارے میں غور و خوص کیا جاسکے جن میں اُن کے کنٹراکٹ کا معاملہ بھی رہے گا۔

سابق چیرمین عبوری کمیٹی جو پی سی بی اُمور چلا رہی ہے، ذکا اشرف نے حفیظ کو ایک ماہ کا کنٹراکٹ بحیثیت پاکستان ٹیم اِس تیقن پر دیا تھا کہ اُن کے کنٹراکٹ میں مزید 3 برسوں کی توسیع کی جائیں گی لیکن ٹیم نیوزی لینڈ میں ہے، تب اشرف نے کنٹراکٹ کو وزارت کے پاس منظوری کے لئے بھیجا، جس پر کہا گیا کہ اُسے روک دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ جب حفیظ نے خاور اور نصیر سے وطن واپس ہونے پر ملاقات کی، اُن سے کہا گیا کہ اُن کے طویل میعاد کے کنٹراکٹ پر وزارت نظرثانی کرے گی

اور یہ بھی واقف کروایا کہ کبھی وزارت اُن کے دورہئ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مظاہرہ سے خوش نہیں ہے۔ سابق کپتان سے کہا گیا کہ قطعی فیصلہ آنے والے چیرمین کریں گے۔ اِس سلسلہ میں فی الحال اُنہیں اِس کی گارنٹی نہیں دیں گے۔

a3w
a3w