شمالی بھارت

مہا کمبھ میلے سے واپسی کے دورانسڑک حادثہ۔تلنگانہ کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک

وہاں پوجا کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقدہ مہا کمبھ میلے سے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کا ایک خاندان کار میں کمبھ میلے میں شرکت کے لئے گیا تھا۔

وہاں پوجا کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ان کی کار کو ایک لارِی نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں ظہیر آباد ایریگیشن ڈی ای وینکٹ رامی ریڈی، ان کی اہلیہ ولاسنی، اور کار ڈرائیور نیالکل منڈل کے رہائشی ملّا ریڈی شامل ہیں۔

پولیس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی۔ زخمیوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔